آزاد کشمیر  گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعد لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں  برف باری کے باعث بند سڑکیں نہ کھل سکیں  زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے شہری اورسیاح پھنس کر رہ گئے  پاک آرمی کے جوانوں نے بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا پنجاب میں دھند کے باعث پروازوں  ٹرینوں کا شیڈول متاثر مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم ابر آلود رہے گا محکمہ موسمیات

اتوار 25 جنوری 2015 14:08

اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت /کوئٹہ /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) آزاد کشمیر  گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا  بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعد لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں  برف باری کے باعث بند سڑکیں نہ کھل سکیں  زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے شہری اورسیاح پھنس کر رہ گئے  پاک آرمی کے جوانوں نے بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا پنجاب میں دھند کے باعث پروازوں  ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا -تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر  گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں اتوار کو بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پہاڑی علاقوں میں جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے  گرم مشروبات کے ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا چترال کے لواری ٹاپ اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہا جہاں اب تک 8 فٹ برف پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

برفباری کی وجہ سے لواری ٹنل اپروچ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پاک آرمی کے جوان بھاری مشینری سے برف ہٹانے میں مصروف رہے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے شہروں کے میں موسم سرما کے بعدیخ بستہ ہواؤں نے موسم کوسرد کردیا، سندھ میں بھی سرد ہواؤں نے موسم کو ٹھنڈا کردیاادھر لاہور کے مختلف حصوں میں صبح سویرے دھند کے بادل چھائے رہے ملتان شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ، حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی ۔

دھند کے بادل فضا میں پھیلے ہوئے دیکھے گئے دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی ہے ، محکمہ موسمیات کی مطابق کم سے کم درجہ حرارت سات اعشاریہ اٹھ جبکہ زیادہ سے زیادہ سترہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد رہا دھند کے باعث ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ۔ اسلام آباد جانیوالی پی کے 380 تاخیر کا شکار ، لاہور جانیوالی پی کے 386 تاخیر کا شکار ، کراچی سے آنیوالی پی کے 380 بھی وقت پر نہ پہنچ سکی دوسری طرف ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم ابر آلود رہے گا  چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ منفی 07 ،اسکردو منفی 06،اسلام آباد 03 اور کراچی کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..