آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ مری اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور اسلام آباد میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ

منگل 27 جنوری 2015 14:09

اسلام آباد /پشاور /مظفر آباد /ایبٹ آباد /ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ مری اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور اسلام آباد میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ‘ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی مانگ بڑھ گئی ‘ قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ‘ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ۔

تفصیلات کے مطابق زاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ مری اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا تاہم برف باری کے باعث بند سڑکیں نہ کھل سکیں زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا دوسری طرف گزشتہ روز ہونے والی برفباری کے بعد دیر بالا میں براول ، کمراٹ ، کوہستان اور لواری ٹاپ میں تین فٹ سے زیادہ برف کی تہہ جمی ہوئی دکھائی دی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میں بھی ہر طرف برف ہی برف تھی مری میں ہلکے بادلوں کا راج رہا ، محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری آئندہ چوبیس میں مزید ہو سکتی ہے۔ کالام ، استور اور گردو نواح میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور بالائی علاقوں میں مقامی افراد کو جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافے اور بعض مقامات پر راستے بند ہونے سے مشکلات کاسامنا رہاادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہے ، صبح بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ادھر لاہور ، فیصل آباد اور ملتان سمیت اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی موٹروے پولیس کے مطابق رات اچانک موٹروے پر دھند آنے کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک شدید دحند کے باعث حد نگاہ 20 سے 50 میٹر تک رہ گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاول پور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی 9ڈگری،مالم جبہ اور کالام میں منفی8،کوئٹہ منفی7،گوپس منفی5،استور،قلات اور دروش منفی4،مری،ہنزہ اور اسکردو میں منفی2،دیر، راولا کوٹ،ڑوب،ایبٹ ا?باد اور گڑھی دوپٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..