- Home
- Weather
- Weather News
- اسلام آباد میں بوندا باندی ، پنجاب میں بادلوں کی آنکھ مچولی، موسم خشک رہے گا
اسلام آباد میں بوندا باندی ، پنجاب میں بادلوں کی آنکھ مچولی، موسم خشک رہے گا
بدھ 28 جنوری 2015 10:50
اسلام آباد/لاہور/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) اسلام آباد میں بوندا باندی کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ، لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
(جاری ہے)
پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں ،شہر اقتدار میں اٹکھلیاں کرتے بادل چھما چھم برس پڑے ،آسمان سے برستی بوندوں میں نہا کر نظارے کھل اٹھے ، یخ بستہ ہواؤں نے پارہ بھی گرا دیا ، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم ہوتی رہی ۔
لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی سارا دن جاری رہی ۔ سہ پہر کے وقت کرنوں نے جھانکا تو شہری بھی دھوپ کا مزہ لیتے رہے ، مستانی ہوائیں بھی موسم کی رنگینی بڑھاتی رہیں۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں پھوار پڑنے کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقے بدھ کی صبح شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات