آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  کوئٹہ اور پہاڑی علاقوں میں برف باری  اسلام آباد میں بارش  سردی بڑھ گئی

برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع  پہلاڑ ی علاقوں میں سیاح بھی پھنس گئے  گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں  خشک سردی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا  بچے اور بوڑھے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

اتوار 1 فروری 2015 12:56

اسلام آباد /کراچی /کوئٹہ /پشاور /لاہور /مظفر آباد /گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  کوئٹہ اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا  برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا  پہلاڑ ی علاقوں میں سیاح بھی پھنس گئے  گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں  خشک سردی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا  بچے اور بوڑھے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر  گلگت بلتستان  کوئٹہ اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ملکہ کوہسار مری، گلیات، مالاکنڈ، دیر، سوات ، گلگت بلتستان، چترال اور استور کے علاوہ آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاادھر باغ کے بالائی مقامات لسڈنہ ، درہ حاجی پیر ، بھرت گلی ، تولی پیر ، نیزہ گلی ، سدھن گلی ، گنگا چوٹی ، دھیرکوٹ اور پیر پنجال کے مکمل پہاڑی سلسلوں پر 3 سے 4 فٹ تک برف باری ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

برف باری اور برفانی تودے گرنے سے باغ کا ضلع حویلی ، مظفرآباد برآستہ چکار ، راولپنڈی برآستہ دہیرکوٹ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا باغ کے بالائی مقامات میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے روڑز بند ہیں اور بالائی مقامات میں اشیائے خورد و نوش کی ترسیل بھی بند ہو گئی ہے جڑواں شہروں اسلام آباداور راولپنڈی میں علیٰ الصبح آنے والے کالے بادلوں اور ہوا کے بعد ہونے والی ہلکی بارش نے موسم سرد کر د یا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی پاراچنار میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ استورمیں منفی10، اسکردو میں منفی09، اسکردو اور مالم جبہ میں منفی 8 ، استور میں منفی7 ، گوپس اورہنزہ میں منفی 06، ہنزہ میں منفی 4، دروش میں منفی 3، کوئٹہ، کالام، گلگت، راولاکوٹ اور قلات میں منفی 02، مری اورایبٹ آباد میں منفی1 ، اسلام آباد01، پشاورمیں 03، لاہور 05 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ژوب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غاری خان، کوئٹہ، ژوب، قلات ، سکھر ، لاڑکانہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات، پاراچنار، مالاکنڈ ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں برفباری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..