ملک کے بالائی علاقوں،خیبر پختونخوا، مظفرآباد اور مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

اتوار 1 فروری 2015 14:34

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) ملک کے بالائی علاقوں،خیبر پختونخوا، مظفرآباد اور مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔موسم سرد ہوتے ہی جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔ملکہ کوہسار ور مظفر آباد کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،برف باری نے دلکش مناظر کو مزید خوبصورت کردیا۔سردی کی شدت بھی بڑھ گئی،صبح کا آغاز گرما گرم چائے اور قہوے سے کیاجارہا ہے،جبکہ سیاح بھی بھی اس خوبصورت موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چترال اور شانگلہ کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ملک کے بالائی علاقے غذر میں بھی وقفے وقفے سے برفباری نے موسم کو ٹھنڈا کردیا۔ملک کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں بھی سردی برقرار ہے،خشک میوہ کی فروخت کے ڈھیرے اور دکانیں سج گئیں۔پنجاب اور سندھ کے شہروں کا موسم بھی سرد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کے دوران مری ،پاراچنار ،مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔جبکہ آج پیر کے روز بلوچستان،پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu