پہاڑی علاقوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ،لاہور سمیت مختلف شہریوں میں تیز بارشوں سے موسم سرد ہو گیا

پیر 16 فروری 2015 15:03

لاہور /اسلام آباد راولپنڈی /پشاور /کوئٹہ /مری /گلگت بلتستان /کشمیر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ملک کے پہاڑی علاقوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیاجبکہ لاہور سمیت مختلف شہریوں میں تیز بارشوں سے موسم سرد ہو گیا ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں38ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،پشاور میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، لاہور میں بارش کے بعد چلنے والی تیز ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیاجبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ملک میں بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے ، مختلف شہروں میں ہونے والی بارش نے موسم کی رنگینی بڑھا دی ہے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں رات گئے آسمان پر بادل چھا گئے ۔ گھنے بادل پہلے گرجے اور پھر خوب برسے ، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے خنکی بڑھا دی ۔ لاہور میں چلنے والی تیز اور خوشگوار ہوا نے پارہ گرا رکھا ہے ۔مختلف شہروں میں رات گئے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ بارش کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔

پشاور اور گردونواح میں بھی رم جھم ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں اب تک 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کالام میں برف باری بھی ہوئی ہے۔ شانگلہ کے پہاڑوں پر برف باری پھر شروع ہو گئی ہے جہاں برفباری نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چھ سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

مری اور گرد و نواح میں آسمان پر چھائے بادلوں نے موسم دلکش بنا دیا ہے ۔ پشاور میں رم جھم ہوئی تو موسم کھل اٹھا ۔ زیارت ، اور قلات میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں آسمان کو ہلکے بادلوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی ،وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں38ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے ہورہی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، ہزارہ، کوہاٹ، سرگودھا، لاہور، پشاور، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ بارش برسانے والی ہوائیں جمعہ کے روز بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختون خوا کے جنوبی اضلاع میں بارش نہیں ہوئی جبکہ پشاور ڈویژن میں جاری بارش کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا