آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا

ہفتہ 21 فروری 2015 15:03

اسلام آباد /لاہور /کوئٹہ /پشاور /کراچی /مظفر آباد /گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کے بعد موسم کچھ سرد ہوگیا ‘ پشاور ‘کوہاٹ ‘ مالا کنڈ ‘ ہزارہ ‘ گوجرانوالہ ‘گلگت بلتستان اور کشمیر میں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہواوٴں کا نیا سلسلہ (آج) اتوار سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا اور بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت میدانی علاقوں میں بارش نے جل تھل مچادی ‘کشمیر، گلگت، ہزارہ، کالام، کوئٹہ میں برفباری نے سیفد چادر اوڑھ لی ‘حسین مو سم اور نظارے دیکھنے شہریوں سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

گوجرانو الہ،لا ہور، مری ،روالپنڈی ، راولا کوٹ میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ‘گجرات اورسیالکوٹ میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 38 ملی میٹر ‘ کالام میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ (آج ) اتوار بلوچستان میں داخل ہوگا اور پیر کے دن بالائی علاقوں تک پھیل جائیگا بالائی خیبر پختونخوا ، پشاور ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ڈویژن ، فاٹا کے بالائی علاقوں ، زیریں خیبر پختونخوا ، لکی مروت ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر میں آج رات سے بدھ ‘ اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن میں پیر سے بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان ، کوئٹہ ، ژوب ، قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر بھی اتوار سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 19ملی میٹر اور سب سے کم بارش چترال میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں 04ڈگری سینٹی گریڈ اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر