میانوالی ‘شہر اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری‘ فصلوں کو نقصان پہنچا

ہفتہ 21 فروری 2015 17:29

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) شہر اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ‘ مواصلات اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح اور شام کے وقت شہر اور گردو نواح میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جب کہ جمعہ کے روز بھی طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری نے شہر اور گردو نواح میں تباہی مچا دی ۔

(جاری ہے)

موسلا دھار طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری سے کچے مکانات کو شدید جب کہ پختہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔شہر کے دیہی علاقوں میں کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے تا ہم شدید ژالہ باری سے میانوالی کچے کے علاقوں میں جانوروں کے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں شہر اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی بدولت موسم ایک مرتبہ پھر یخ بستہ ہو گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر