ملک میں رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشنگوئی

بارش برسانیوالی مغربی ہواؤں کا نیاسلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہو گاجو بالائی علاقوں تک پھیل جائیگا،۔محکمہ موسمیات

اتوار 22 فروری 2015 15:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء ) رواں ہفتے ملک میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ بارش برسانیوالی مغربی ہواؤں کا نیاسلسلہ آج پیرکو بلوچستان میں داخل ہو گاجو بالائی علاقوں تک پھیل جائیگا۔بالائی خیبر پختونخواہ (پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن )،فاٹا کے بالائی علاقوں (باجوڑ،مہمند،خیبر،اور کزئی ایجنسی ، گلگت بلتستان اورکشمیر اور اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن )میں اکثر مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

آج (شام)سے منگل کے دوران شمالی بلوچستان (کوئٹہ،ژوب، قلات ڈویژن ) میں اکثر مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کل ( منگل )اوربدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ،مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی ،سرگودھا،لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرژالہ باری کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تاہم بدھ تک مکران، سبی ،نصیر آبادڈویژن، زیریں خیبر پختونخواہ(لکی مروت،بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن)،زیریں فاتا(شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی)،جنوبی پنجاب (ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپورڈویژن ) میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ (سکھر،لاڑکانہ ڈویژن ) میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ ایک روزتک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہیگا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ،ڈیرہ اسماعیل خان،قلات ،مکران،ژوب ،کوئٹہ ڈویژنز،گلگت بلتستا ن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش دیر میں13ملی میٹرجبکہ کالام،چترال05،پٹن04، دروش02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت : سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار میں منفی02،جبکہ گوپسمنفی 01،قلات00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ملک کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 09 کراچی 19 پشاور 13 کوئٹہ 10 گلگت 07 مری03 سکردو02 فیصل آباد 13 ملتان 14 حیدرآباد 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان