کشمیر،راولپنڈی اسلام آباد میں آئندہ دو روز تک با رش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکا ن

پیر 2 مارچ 2015 12:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک کشمیر،راولپنڈی، گوجرانولہ ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈویژنز، اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب( لاہور ،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن)، بنوں ڈویژن ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ زیریں فاٹا( شمالی، جنوبی وزیرستان)، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بہاولپور، میرپور خاص ،سکھر، کوئٹہ،ژو ب ڈ ویژنز میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش( پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔

مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آبا د اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی گئی ہے موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق راولپنڈی /اسلام آباد سمیت پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی اتوار کو ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر جبکہ جھنگ 22، چکوال 20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19،راولاکوٹ18،مری،چراٹ15،بہاولنگر13، منگلہ، منڈی بہاوالدین،اسلام آباد11،فیصل آباد10، راولپنڈی ،جوہرآباد، نورپور تھل، پشاور 09،جیکب آباد،جہلم، بارکھان ،مالم جبہ، رحیم یار خان 08، سکھر، مظفرآباد 07،ڈیرہ غازی خان، کوٹلی، ساہیوال، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالا، سرگودھا 06،دادو، لاڑکانہ، بھکر، روہڑی، لاہور، قصور05،بہاولپور، موہنجو داڑو، کاکول، اوکاڑہ، کوھاٹ، سیدو شریف04، دیر03، خضدار، پنجگور، ملتان ، شہید بینظیرآباد، بالاکوٹ ، بنوں ، خانپور 02 ، پٹن 01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

آج (منگل) تک اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا (باجوڑ،مہمند،کرم، اور کزئی،خیبر ایجنسیز)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر ڈویژن)، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اورخیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن) میں اتوار کے روز چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج کشمیر اور اس سے ملحقہ بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی05جبکہ کالام ،ہنزہ منفی04 ،گوپس منفی 03،دروش منفی 02 اور دیر،سکردومیں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ملک کے بڑ ے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 06 لاہور 11 کراچی 15 پشاور 09 کوئٹہ 01 گلگت 02 مری 00 سکردو منفی 01 ملتان 12 سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..