آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جا ری

پیر 2 مارچ 2015 16:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ویلی‘ شاردہ کہل‘ آٹھ مقام‘ مظفر آباد‘ باغ ‘ حویلی‘ راولاکوٹ میں شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی اشیاء خرد و نوش کی قلت کے ساتھ ساتھ لوگ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ حکومت اور انتظامیہ کی بے بسی عوام کی مشکلات میں اضافہ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث چھوٹے بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز آزاد کشمیر کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کا موسم شدید ٹھنڈا ہو گیا ہے اور لینڈ سلائنڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لیکن لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کو انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مکمل طور پر نہین کھولا گیا ہے اہم مقام کو کھول دیا گیا ہے لیکن دیہی علاقوں کو شہر سے ملانے والی رابطہ سڑکیں ابھی تک کھولی نہیں جا سکی ہیں جس سے دیہی علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر شہر تعلیم اور ملازمت کی غرض سے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے چھوٹے بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں آئندہ دو سے تین روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

آزاد کشمیر کے شاہرات ڈویژن نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء کو بتایا کے پورے آزاد کشمیر کے جتنے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے وہاں متبادل بائی پاس روڈ بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے موٹے لینڈ سلائیڈنگ کو کھولنے کے لئے شاہرات ڈویژن نے مشیبنری کا بندوبست کر لیا ہے۔اس سلسلے میں ایکسیویٹر اور بلڈوزر کو ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ جگہ پر بھیج دیا گیا ہے اور جن علاقوں میں بڑی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے وہاں پر بائی پاس کے لئے بھی ہنگامی بنیاد پر کام ہو رہا ہے شدید بارشوں کی وجہ سے کام کی رفتار آہستہ ہے تاہم بارشوں کی شدت میں کمی آنے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ محکمہ اپنا کام جلد مکمل کرے گا انوہں نے لوگوں سے اپیل کی کے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیلم ویلی شہاردہ‘ اٹھ مقام‘ کہل‘ باغ‘ راولاکوٹ‘ حویلی میں شدید برف باری کے باعث بچوں میں نمونیا چسٹ انفیکشن کھانسی اور فلو جیسی بیماریوں میں یکدم اضافہ ہو گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق عوام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شدید سردی میں بچوں کے لئے گرم کپڑوں کے علاوہ انکی صحت کے پیش نظر تمام حفاظتی تدبیر کا خیال رکھیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان