آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ‘محکمہ موسمیات

بدھ 4 مارچ 2015 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئنددہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد،راولپنڈی،کوئٹہ ‘ژوب،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن،فاٹا ، پشاور ،کوہاٹ،ڈی آئی خان ، بنوں، سرگودھا، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ‘گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 07،کالام منفی 05،ہنزہ منفی 03،گوپس،دیر دروش،قلات منفی 02،اسکردو ،مری اور راولا کوٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد سورج کی سنہری کرنوں نے قدرتی نظاروں کو سحر انگیز بنا دیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی برفباری کے سلسلے کے بعد دھوپ نکل آئی جس کے باعث چہرے کھل اٹھے محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے مستوج چترال میں رشن کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا دریا کے پانی سے مصنوعی جھیل وجود میں آنے سے قریبی آبادی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ چترال شہر اور گرد و نواح میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے مستوج میں رشن کے مقام پر پہاڑی تودہ آگرا جس کی وجہ سے دریا کا بہاؤ رک گیا اور مصنوعی جھیل وجود آنے لگی ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے مطابق دریائے مستوج سے منسلک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu