لاہور ، اسلام آباد کئی شہروں میں بارش ، ایبٹ آباد میں برفباری وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم سرد ہوگیا

گلیوں اور بازاروں میں پانی بھرنے سے کاروبار زندگی معطلو

اتوار 8 مارچ 2015 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ، ملکہ کوہسار نے پھر سفید چادر اوڑھ لی ، ایبٹ آباد میں پانچ سال بعد برفباری۔ پشاور میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور اور گرد و نواح میں ہفتہ کو شروع ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ابھی تک47 ملی میٹر ، بالاکوٹ میں 27 ، چراٹ میں 52 ، ڈی آئی خان میں 6 ، بنوں میں 22 ملی میٹر ، کوہاٹ میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں برکھا رْت جاری ہے ، پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی ، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بلوچستان میں کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ، نصیر آباد ڈویڑن ، خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ڈویڑن ، پنجاب میں راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، لاہور ، ساہیوال ، ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ڈویڑن ، فاٹا میں خیبر ، مہمند ، کْرم ، اورکزئی ، باجوڑ ، وزیرستان ایجنسیز ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ مکران ڈویڑن ، سندھ میں سکھر ، لاڑکانہ ، کراچی ، حیدر آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ جھنگ شہر اور گرد و نواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ۔ شہراور گرد و نواح میں گہرے سرمئی بادل چھائے رہے جنہوں نے دل کش نظارہ پیش کئے ۔ بارش کے باعث گلیاں اور بازار کیچڑ سے بھر گئے جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ۔ بارش کے باعث کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے اور لوگ گھروں می ہی بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..