امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں سے دریا میں طغیانی آگئی ‘گلیاں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

منگل 17 مارچ 2015 12:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں سے دریا میں طغیانی آگئی ‘گلیاں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔کینٹکی کے شمالی علاقے میں مسلسل بارشوں سے اوہائیو دریا کا پانی گذشتہ 18سال کی بلند ترین سطح پر آگیا دریا کے قریب شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں اور تمام ٹریفک متبادل راستے پر منتقل کر دیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب سے موسم کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے بوسٹن میں اتنی شدید برفباری کبھی نہیں ہوئی۔

نیشنل ویدر سروسن نے بتایا کہ رواں سال سردیوں میں شہر میں 108 اعشاریہ چھ انچ (275 اعشاریہ آٹھ سینٹی میٹر) تک برف پڑی ہے اس سے قبل 1995 اور 96 کے دوران بھی بوسٹن میں بہت برفباری ہوئی تھی تاہم وہ بھی موجودہ سیزن سے کم تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق 1872 کے بعد سے اب تک اس قدر شدید موسم پہلے ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ میسیچیوسٹس میں موسم کا ریکارڈ پہلی مرتبہ 1872 میں رکھا گیا تھا۔

امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے اپنے فیس بک کے صفحے پر لکھا کہ بوسٹن! ریکارڈ کے مطابق تم شدید برفباری والے اس موسم ِ سرما میں بچ گئے ہو۔حالیہ سرما میں بوسٹن میں شدید موسم کی وجہ سے سکول، عوامی سفر کی سہولیات اور کاروبار بند کرنے پڑے کیونکہ شہری خدمات کے محکمے برفباری سے نمٹنے میں مصروف تھے۔بوسٹن میں ریکارڈ برفباری شروع ہونے سے قبل، سینٹ پیٹرکس پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی موسم سرما کے آغاز پر بوسٹن نے برفباری کے باوجود نیو انگلینڈ پیٹریاٹس سپر باوٴل چیمپئن شپ کی جیت کی خوشیاں منائیں۔نیشنل ویدر سروس نے اس امکان کا اظہار کیا کہ شاید اس سال برفباری کا ریکارڈ جو پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے مزید اوپر چلا جائیگا -

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..