پیرو، چلی ، برونڈی اور مقبوضہ کشمیر میں سیلاب نے تباہی مچادی ،81 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ، درجنوں مکانات تباہ

منگل 31 مارچ 2015 13:35

لیما/ بوجمبورا/ سنتیاگو/ سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پیرو ، چلی ، برونڈی اور مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ،پیرو میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث تین صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث 28 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

ملک کے شمالی صوبے ٹمبس میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے حکومت نے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ صوبے میں ہنگامی حالت 60 دن تک رہے گی۔ حکام کے مطابق لینڈ سلائڈنگ نے 28 افراد کی جان لی ہے جبکہ1200 سے زائد گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آبادیوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ مواصلات کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

چلی میں ہلاکتوں کے باعث شہری افسردہ ہیں اور اپنے پیاروں کو یاد کر رہے ہیں۔ ادھر برونڈی میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ 10 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بوجمبورا ضلع دارالحکومت سے تقریباً 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ قدرتی آفت میں د رجنوں مکانات تباہ جبکہ فصلیں بہہ چکی ہیں۔ امدادی ٹیمیں اتوار کی رات گئے تودے گرنے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے علاقے میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے، متاثرین کی کوئی امداد نہ کی جاسکی، بڈگام سے 6 لاشیں نکال لی گئیں،درجنوں افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی نااہلی کی شدید مذمت کی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تین روز سے جاری موسلا دھار بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے دن بھر سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے کے بعد رات میں خطرے کی گھنٹی بجادی ، خطرے کے باوجود قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

خطرے کے پیش نظر کشمیر میں تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیا گیا ہے، سڑکیں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔بڈگام میں چار مکانات منہدم ہونے سے 16 افراد ملبے تلے دب گئے، ادھم پور میں ایک نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گیا، چرار شریف میں سیلاب کے باعث کئی گھر منہدم ہونے سے 21 افراد لاپتہ ہوگئے، طوفانی بارشوں کے باعث 44 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا،جبکہ 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، درجنوں افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی نااہلی پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی