ملتان اور مضافات میں موسم گرم اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 12 جون 2024 19:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2024ء) ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم،خشک رہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45.2اورکم سے کم30.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔صبح آٹھ بجے ہوامیں نمی کاتناسب33فیصد اورشام پانچ بجے20فیصدتھا۔(کل) جمعرات کو طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر10منٹ پر اور غروب آفتاب شام سات بجکر17منٹ پر ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu