پنجاب کے اکثر شہروں میں گرمی کی لہر برقرار، بالائی پنجاب میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 13 جون 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت31 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19فی صد رہا۔لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 82 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں نیٹسول آفس107،سی ای آر پی آفس132،پاکستان انجینئرنگ سروسز 107،جوہر ٹائون بلاک اے66،یو ایم ٹی 82،سید مراتب علی روڈ 94،ریونیو سوسائٹی88 ،ٹھوکر نیاز بیگ 73اور لاہور امریکن سکول میں69 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu