پنگریو اور گرد ونواح سمیت اندرون سندھ تیز آندھی کے باعث آموں اور چیکو کے باغات کو شدید نقصان

منگل 14 اپریل 2015 16:43

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) پنگریو اور گرد ونواح سمیت اندرون سندھ کے علاقوں میں گزشتہ شب آنے والی تیز آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ ہو نے والی بارش کے باعث آموں اور چیکو کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے تیز آندھی اور ژالہ باری کے باعث بڑی تعداد میں آموں کی کیریاں گر گئی ہیں یہ کیریاں بڑی مقدار میں مارکیٹوں میں لائی گئی ہیں جن کی فی کلو قیمت ایک سو روپے تک رہی گزشتہ شب پنگریو ، جھڈو ، حیات خاصخیلی، ملکانی شریف، نوکوٹ، ڈگری، ٹنڈو جان محمد ، ونگو، نیوی چک، تلہار، ماتلی، راجو خانانی ، ڈیئی، کھڈھرو اور اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں آنے والی تیز آندھی ، ژالہ باری اور بارش کے باعث زرعی فصلوں کے ساتھ ساتھ آموں اور چیکو کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے آندھی، ژالہ باری اور بارش کے دوران ان باغات سے بڑی تعداد میں آموں کی کچی کیریاں اور چیکو گر گئے آموں کی کیریاں باغبانوں نے مارکیٹوں میں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں اندرون سندھ کے علاقوں کی مارکیٹوں میں لائی جانے والی کیریاں ایک سو روپے کلو کے حساب سے فروخت کی گئیں کیریاں مارکیٹ میں آنے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے ہیں کیونکہ سبزیاں انتہائی ہوگئی ہیں اور غریب ومتوسط طبقہ سبزیوں کے متبادل کے طور پر کیریوں کی چٹنی استعمال کرتا ہے تاہم اس صورتحال میں باغبان اور ٹھیکیدار حضرات شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ کیریاں بڑی تعداد میں گرنے کے باعث آموں کی پیداوار پر منفی اثر پڑے گا باغبانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیزن کے دوران ایک طرف تو باغات پر مختلف امراض حملہ آور ہو ئے ہیں جن سے باغات کو پہلے ہی نقصان پہنچا ہے اب بے وقت تیز بارشوں اور ژالہ باری نے بھی باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے باغبانوں نے کا مزید کہنا ہے کہ باغات پر حملہ آور ہو نے والے امراض، بارشوں اور ژالہ باری کے باعث اس سال آموں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے آموں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے ادھر آموں کے ساتھ ساتھ چیکو کے باغات کو بھی گزشتہ شب ہو نے والی بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کے باعث ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے باغبانوں کے ساتھ ساتھ باغات کے ٹھیکے حاصل کر نے والے ٹھیکیدار بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان