کہیں تیزبارش اور کہیں رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹگرام اور مظفرآباد میں موسلا دھاربارش‘چہرے کھل اٹھے

بدھ 10 جولائی 2024 14:19

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) ملک بھر میں مون سون بارشوں نے دھماکے دار انٹری دیدی، کہیں تیزبارش اور کہیں رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹ گرام اور مظفرآباد میں موسلا دھاربارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پشاور، اٹک، صوابی، ہری پور، شانگلہ، اٹک میں بھی بھرپور بادل برسے۔

شہر قائد کراچی میں بھی مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا، نیا ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شارع فیصل پر تیز بارش، سرجانی، گلشن حدید، گلشن معمار، کیماڑی میں بادل جم کر برسے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ابھی بھی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور بادل برسنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے سے 2 افراد دم توڑ گئے، گلشن معمار میں تیز ہوا سے سائن بورڈ گر گیا جس کی زد میں آکرایک شخص زخمی ہوا جبکہ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

کراچی میں شدید بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 150سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، گلشن اقبال، گارڈن، ایف بی آر، ملیر میں بجلی بند رہی جبکہ حیدر اباد، ٹھٹھہ اور تھر پارکر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، ننگر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آج سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کیمطابق آج سے بحیرہ عرب سیمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، کل سے 15جولائی کیدوران کے پی اورجی بی میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات کی آئندہ   ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید ..

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید ..

کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی

کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، نصیر آباد، زیارت، لسبیلہ اور حب میں گرج چمک ..

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، نصیر آباد، زیارت، لسبیلہ اور حب میں گرج چمک ..

پنجاب میں آج سے 20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں آج سے 20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

آئندہ 3روز کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

آئندہ 3روز کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابر آلودرہنے کا امکان

خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابر آلودرہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد اور پنجاب میں 17 جولائی سے 19 جولائی تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان

اسلام آباد اور پنجاب میں 17 جولائی سے 19 جولائی تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان

جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ترجمان محکمہ موسمیات

جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ترجمان محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ..

کراچی میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا امکان

کراچی میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا امکان

کراچی میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا امکان

کراچی میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا امکان