جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی‘محکمہ موسمیات
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے ٴْ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز
ہفتہ 3 اگست 2024 23:05
(جاری ہے)
ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جس سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاورمیں بھی بادل برسیں گے۔طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، سندھ میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ سیلاب اور شدید موسم کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مذکورہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ آبادی کو سیلاب سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور محفوظ مقام تلاش کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کے اخراج کو روکنے کے لیے چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے سیل کیا گیا ہو، پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو صاف کریں، باہر موجود چیزوں کو محفوظ کریں، جسے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے نقصان پہنچا سکتا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جو گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے تاکہ عوام کو بروقت الرٹس، مشورے فراہم کیے جاسکیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ رودکوہیوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 61 فیصد، تربیلا میں 81 فیصد ہے۔ ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 43فیصد تک ہے۔Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک ..
ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
لاہور: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیشگوئی
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا، محکمہ موسمیات
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ،خشک رہنے کا امکان
موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈارخریدنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا ،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات
بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،گلگت بلتستان اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..
سرگودھا ،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے
علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے
کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک بارش کاکوئی امکان نہیں،کراچی میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے یو ٹرن لے لیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ..
محکمہ موسمیات کی کل فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی
ملتان میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا