ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ، محکمہ موسمیات

پیر 5 اگست 2024 22:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.2 اورکم سے کم27.7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب85فیصد اور شام پانچ بجے56فیصدتھا۔(کل) منگل کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر13منٹ پراورغروب آفتاب شام سات بجکر08منٹ پر ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu