پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا، محکمہ موسمیات

منگل 6 اگست 2024 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈکیا گیا ہے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے پشاور سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، چترال،دیر، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، بونیر، باجوڑ، مہمند، شمالی و جنوبی وزیرستان میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مردان،نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک میں بھی بارش کا امکان ہے گز شتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 72 ملی میڑ بارش ریکارڈکیا گیا ہیتیمر گرہ 56، کاکول 33، سیدو شریف اور ڈی آئی خان میں 9 ملی میڑ ،باجوڑ میں 8، بنوں 7، مالم جبہ 6، لنڈی کو تل 4، دیر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈکیا گیا ہے پشاور میں آج زیادہ سے ذیاہ درجہ حرارت 34 سنٹی گریڈرہا کم سے کم درجہ حرارت31 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے

Browse Latest Weather News in Urdu