پشاور،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی

منگل 6 اگست 2024 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) خیبر پختونخوا میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، تورغر،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر، کوہاٹ ، کرک ، ہنگو ، کرم ، اورکزئی ، لکی مروت ، بنوں ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دیر ، باجوڑ ، سوات ، بونیر ، کوہستان، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، بنوں ، بونیر ، خیبر اور ڈی آئی خان،مردان ، نوشہرہ ،بنوں میں بارش ہوئی ۔ چراٹ میں 72 ، تیمر گرہ میں 56 ، کاکول میں 3 3 ،سید و شریف اور ڈی آئی خان میں 9 ، باجوڑ میں 8، بنوں 7 ، مالم جبہ میں 6 ملی میٹر بار ش ریکارڈ ہوئی ۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 113 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔ چراٹ میں 105 ،تیمر گرہ میں 74 ،مالم جبہ میں 36 ، پشاور اور سید و شریف میں 28 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ سب سے کم درجہ حرات مالم جبہ میں15 ، کالام میں18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu