محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش کی پیشگوئی

بدھ 7 اگست 2024 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 55فیصد بارش کا امکان ہے تاہم بدھ کی صبح سورج کی کرنوں سے شہر میں گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا جبکہ دوپہر کے وقت میں سوج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu