24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

جمعرات 8 اگست 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2024ء) پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائوں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی 88ملی میٹر، گوجرانوالہ 17، بہاولنگر، قصور 11اور شیخوپورہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، سیالکوٹ نالہ ایک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیالکوٹ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سپیل 14اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل

Browse Latest Weather News in Urdu