محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

شہر قائد میں 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے،تیز ہواؤں کے جھکڑ بھی چلنے کی توقع

جمعرات 8 اگست 2024 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu