جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ

کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اوربارش کا امکان

ہفتہ 10 اگست 2024 12:48

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) جرواں شہروں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نالا لئی کی سطح پھر بڑھنے لگی، جس کے بعد متعلقہ اداروں اور آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور پر 65 ملی میٹر ، گولڑہ پر 51 ملی میٹر، پی بوکڑہ 110 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ اسی طرح کچہری کے علاقے میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ جس کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں پر 10 فٹ اور گوالمنڈی پر 9.5 فٹ ہو چکی ہے، جس کے بعد گوالمنڈی پر پری الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

کئی مقامات پر گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی کے شالے ویلیج، ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں بارش تیز ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور ہم کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ہفتہ کی صبح جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں رات گئے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی نے عملے کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور پر 70 ملی میٹر، گولڑہ پر 75 ملی میٹر، بوکڑہ 95 ملی میٹر جبکہ کچہری کے علاقے میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیچمنٹ ایریا میں بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کا لیول بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کٹاریاں کے مقام پرپانی کا لیول 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ ہے،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈارخریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈارخریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا ،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا ،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات

بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،گلگت بلتستان   اورملحقہ پہاڑی علاقوں  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..

بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،گلگت بلتستان اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..

سرگودھا ،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے

سرگودھا ،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے

علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے

علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے

کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی

اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا  ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات