آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 10 اگست 2024 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (بوکرہ 113، سید پور، گولڑہ 65، زیروپوائنٹ 38، ایئر پورٹ ایک)، راولپنڈی (کچہری 102، چکلالہ 90، شمس آباد 34)، نارووال 36، لاہور(سٹی27، ائیرپورٹ 23)، سیالکوٹ (سٹی7)، چکوال، مری 4، جہلم، منگلا، جھنگ ایک، تھرپارکر (ڈپلو 24، اسلام کوٹ 5)، بالاکوٹ 10،بارکھان 5، لسبیلہ 2، اور گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق ہفتہ کی رات اور11اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈارخریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈارخریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا ،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا ،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات

بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،گلگت بلتستان   اورملحقہ پہاڑی علاقوں  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..

بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،گلگت بلتستان اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..

سرگودھا ،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے

سرگودھا ،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے

علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے

علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے

کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی

اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا  ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات