اسلام آباد میں مو سلا دھا ر بارش ، خیبرپختونخواہ ، پنجاب میں آندھی، بارش کی پیشگوئی

پیر 27 اپریل 2015 11:19

اسلام آباد / لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسلام آباد اور گردونواح میں مو سلا دھا ر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد میں رات گئے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے ، وفاقی دارلحکومت اور گردونوح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ ،بلوچستان، جنوبی اور وسطی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم بالائی پنجاب بالائی خیبرپختونخواہ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔سندھ ، جنوبی وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا جبکہ سبی ، شہید بینظیر آباد اور سکھر 46 ، دادو، موہنجوداڑو ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، خانپور 45 ، لاڑکانہ ، پڈعیدن 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu