پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان
بدھ 28 اگست 2024 11:52
(جاری ہے)
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،موسلا دھار بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاں اور ندی نالوں میں پانی کا بہا ئو معمول کی سطح پر ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ 31 اگست تک ڈیرہ غازی خان و راجن پور رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔ڈی جی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور5 زخمی جبکہ 45 جانور ہلاک ہوئے۔ ڈی جی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ممکن بنائیں، شہری احتیاط کریں ، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں ، انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ۔Browse Latest Weather News in Urdu
ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
لاہور: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیشگوئی
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا، محکمہ موسمیات
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ،خشک رہنے کا امکان
موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈارخریدنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا ،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے محمکہ موسمیات
بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،گلگت بلتستان اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..
سرگودھا ،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے علاقے جل تھل ہو گے
علاقائی موسمیاتی مرکزبلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران خطے میں خشک موسم کا امکان ہے
کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک بارش کاکوئی امکان نہیں،کراچی میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے یو ٹرن لے لیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ..
محکمہ موسمیات کی کل فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی
ملتان میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائوں میں طغیانی کا خطرہ ، متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ..