وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا

جمعرات 30 اپریل 2015 13:31

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ، مختلف علاقوں میں چلنے والی گرد آلود ہواوٴں سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، تیز بارش کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹتے ہی موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔جمعرات کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

باغوں کے شہر لاہور کو علی الصبح سیاہ بادلوں نے ڈھانپ لیا۔ پھر تیز ہواوٴں کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کالی گھٹاوٴں نے آسمان کو ڈھانپا تو دن میں رات کا سماں ہو گیا۔ تیز ہواوٴں کے ساتھ شہر کے مختلف حصوں میں برستے مینہ نے موسم خوشگوار کر دیا۔

(جاری ہے)

بارش کے بعد چلنیوالی ٹھنڈی ہواوٴں سے گرمی اڑن چھو ہوئی اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر اور گرد و نواح میں اس وقت گھنے بادلوں کا راج ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، مردان ، بنوں ، فاٹا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن کے علاوہ کشمیر میں کہیں کہیں ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، ڈی آئی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملتان ، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان