پاکستان دنیا میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے آفات کے خطرے سے دو چار ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے‘یو این ریذیڈنٹ کوار ڈی نیٹر

جمعرات 30 اپریل 2015 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ آفات اور مختلف خطرات سے کامیابی سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اور طاقتور شراکت داری ناگزیر ہے ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمولیشن مشق امدادی کارکنوں کی استعداد بڑھانے سمیت کسی بھی آفت کے امکان سے نمٹنے کے لئے ایک طاقتور شراکت داری کی تعمیر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے تین روزہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمولیشن مشق کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر این ڈی ایم اے کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، فیڈرل فلڈ کمیشن ‘ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ‘ ریسکیو 1122 پنجاب ‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورریلویز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر پاکستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے قائمقام کنٹری ڈائریکٹر پیٹر سکاٹ بوڈن،یو این ریذیڈنٹ کوار ڈی نیٹر جیکوی بیڈ کاک نے بھی خطاب کیا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے پیچیدہ اور ہنگامی مشق کے انعقاد میں مدد فراہم کرنے پر ورلڈ فوڈ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں ایک اچھا ڈیزاسٹر مینجمنٹ نیٹ قائم کرنے میں مددملے گی۔

آفت کی صورتحال میں فوری او رلچکدار جواب کامیابی کی کنجی ہے ۔ اس تربیت کا مقصد اس چیز کی مشق کرنا اور سمجھنا ہے کہ آفات کے دوران امدادی کارروائیوں کی منصوبہ بندی ، کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے ، اچھا مربوط نیٹ ورک قائم کرنے اور تمام حصہ لینے والے اداروں کے درمیان ایک طاقتور تعاون بشمول تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دوسرے متعلقہ اداروں بشمول ریسکیو 1122، فوجی اور سول ڈیپارٹمنٹس کی شمولیت سے کسی بھی آفت کے امکان میں ایک زبردست جواب دینے کے لئے ایک طاقتور شراکت داری کی تعمیر ہے۔

پاکستان میں ڈبلیو ایف پی کے قائمقام کنٹری ڈائریکٹر پیٹرسکاٹ بوڈن نے اپنے خطاب میں کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لئے تیاری کے اقدام کی مشق میں مدد کرنے پر این ڈی ایم اے کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی صورتحال کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر جواب کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یو این ریذیڈنٹ کوار ڈی نیٹر جیکوی بیڈکاک نے اپنے خطاب میں پاکستان میں قدرتی آفات کے مقابلے کیلئے تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے آفات کے خطرے سے دو چار ممالک کی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہے۔

اس تیاری کے حصے کے طور پر بین الاقوامی برادری اور مقامی حکام کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری کی اشد ضرورت ہے ۔کسی بھی خراب صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی صورتحال میں امدادی کارروائیوں کی مشق کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آفات کے دوران نقصان پہنچنے کے اندیشے کو کم کیا جا سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..