پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا

بدھ 25 ستمبر 2024 15:24

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈی)29 ستمبر کو منایا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن اور یونیسکو کے باہمی اشتراک سے یہ دن ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچائو کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا 1.5 کروڑ انسان دل کی بیماری کے باعث دنیاسے چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایک برس کے دوران تقریبا 80 ہزار افراد دل کی بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ امراض قلب سے مرنے والوں میں 50 فیصد افراد کی عمریں 40 سے 50 سا ل کے درمیان ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی تقریبا ایک چوتھائی یعنی 24.3 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تر افراد کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

متوازن غذائون اور پھلوں کے استعمال، باقاعدگی سے ورزش اور ذکر الہٰی سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے مگر پاکستان میں 76 فیصد خواتین دن میں ایک مرتبہ سے بھی کم پھل کھاتی ہیں اور 91 فیصد اپنے فارغ اوقات میں کسی بھی طرح کی جسمانی ورزش نہیں کرتیں۔ جس کی وجہ سے تقریبا تیس فیصد مرد اور چالیس فیصد خواتین موٹاپے کا شکا رہیں جو امراض قبل کی بنیاد ی وجہ ہے۔

تمباکو نوشی بھی امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔ پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلاہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور طبی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں امراض قلب، علاج اور ان سے بچائوکے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ملتان اور مضافات میں  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  موسم خشک  رہنے کا امکان

ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر اضلاع میں  موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

ملک کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا ..

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ( جمعرات) کے روز پاکستان میں داخل ہوگا

بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ( جمعرات) کے روز پاکستان میں داخل ہوگا

کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی ووسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارشوں ..

محکمہ موسمیات کی 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی ووسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارشوں ..

تیار، (کل)سے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

تیار، (کل)سے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا

کراچی میں(کل) سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

کراچی میں(کل) سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان