خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع

منگل 29 اکتوبر 2024 15:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2024ء) خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے پی کے کے مطابق مانسہرہ اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ اس کے علاوہ بالاکوٹ، اوگی، بفہ اور شنکیاری میں شدید بارش ہوئی ۔موسم سرما شروع ہوتے ہی میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہو گئی ہے۔

وادی ناران، کاغان، بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ناران کے سیاحتی مقامات پر رات گئے سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور تاحال ناران میں ایک انچ جبکہ بٹہ کنڈی میں 4 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بلند ترین سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، اور اس کے باوجود بھی بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ بابوسرٹاپ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئِی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹورازم کے مطابق یہ وادی ناران کے سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں پہلی برف باری ہے، اس سے کچھ روز قبل بابوسر ٹاپ پر بھی برف باری ہوئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، سیاح سفر سے قبل ہر قسم کی معلومات ہیلپ لائن سے لے سکتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں  موسم سرد رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا،صبح کے وقت دھند ہوگی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا، صبح کے وقت دھندہوگی ۔محکمہ موسمیات

کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع

شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست، ملتان دوسرا اور اسلام آباد کا تیسرا نمبر

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک ہے گا، محکمہ موسمیات