محکمہ موسمیات نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کو کل سے گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کی خوشخبری سنادی

ہفتہ 16 مئی 2015 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کو کل اتوار سے بدھ تک گرج چمک اور تیز ہواوآندھی کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنادی ،منگل سے کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا،آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آئندہ دو روز میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار(شام/رات) سے بدھ کے دوران اسلام آباد، فاٹا،خیبر پختونخواہ،(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن )، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوا/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اس دوران (اتوار سے بدھ) احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن 46، رحیم یارخان ،شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو،سبی، جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد، چھور 45، روہڑی اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..