جڑواں شہروں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدبارش کا امکان

پیر 18 مئی 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)آئندہ2 روز میں جڑواں شہروں سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ، ڑوب، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا،لاہور، گوجرانوالہ، پشاور ڈویڑن اور زیریں فاٹا میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پرابر آلود ہے۔ اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ روزبالائی خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،مردان ڈویڑن)، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش منگلہ میں 30 ملی میٹر،راولپنڈی 29 ،اسلام آباد 33 ،مری19 پشاور6 اور جہلم 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو اور سبی میں48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکھر، رحیم یار خان، لاڑکانہ، روہڑی 47 ، جیکب آباد، خانپور اور پڈعیدن 46 ، بہاولنگر اور بہاولپور میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..