اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

منگل 19 مئی 2015 11:28

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں جنوبی پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، سبی 48، پڈعیدن47، لاڑکانہ46، موہنجوداڑو45، جیکب آباد اور تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ساہیوال،لاہور،سرگودھا، بہاولپور،ملتان،اسلام آباد/راولپنڈی،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ،سکھر ڈویژن،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ دو روز کے دوران بالائی (پنجاب،خیبر پختونخواہ) اور فاٹا کے کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بار گڑھی دوپٹہ میں22 ملی میٹر جبکہ کوٹلی 03، لاڑکانہ02،ڈی جی خان، ملتان اور گلگت میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، سبی 48، پڈعیدن47، لاڑکانہ46، موہنجوداڑو45، جیکب آباد اور تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی