خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سر د رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 27 دسمبر 2024 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء)خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سر د رہے گا ، جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ، پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی ،پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،کالام اور دیر میں درجہ حرارت منفی 4،پاراچنار میں منفی 3 ، مالام جبہ ، چترال اور تیمرگرہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu