شہر قائد میں آج سردی کی شدت میں معمولی کمی کاامکان تاہم ہفتہ کوایک دفعہ پھر بڑھ جائے گی،محکمہ موسمیات

جمعرات 2 جنوری 2025 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2025ء)شہر قائد میں آج(جمعہ)سردی کی شدت میں معمولی کمی کاامکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کل(ہفتہ) سے سردی کی شدت میں ایک دفعہ پھر بڑھنے کا امکان ظاہرکیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 58 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں شہرقائد میں کم سے کم دجہ حرارت 13سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ شہر قائد میں 4 جنوری سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کاامکان ہے، ملک میں داخل ہونے والامغربی ہوائوں کاسلسلہ بلوچستان میں بارش کاسبب بن سکتا ہے، جبکہ سسٹم کے بلوچستان سے نکلنے کے بعدکراچی سردہوائوں کی زد میں آسکتاہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، جبکہ شمال سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار6کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu