سردی کی نئی لہر،کراچی میں پارہ 6 ڈگری ہونے کا امکان

شہر میں سرد اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 جنوری 2025 15:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2025ء)کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سردی کی نئی لہر کے دوران رات کا درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں اتوار اور پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔ شہر میں خنک اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu