آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 6 جنوری 2025 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا دیگر علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی تاہم نارووال میں 08 اورسیالکوٹ (ایئر پورٹ 03، سٹی 01) بارش بھی ریکارڈ ہوئی ۔

تر جمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ 15سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب76رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 224فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 754،پاورزون 301،اڈا پلاٹ 427،ویلنشیا ٹائون 279، پولو گرائونڈ 680،عسکری ٹین 488،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 465،یوایم ٹی 292اور یو ایس قونصلیٹ 764 ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu