خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 7 جنوری 2025 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک اوربالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے گا ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، لکی مروت ، بنوں ، ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی،گذشتہ روز چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بارش اور چترال اور سوات میں برف باری ہوئی ، مالم جبہ میں 22 ،میر کھنی میں 16 ، دروش میں 14 ، کالام میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،،کالام میں 6 انچ ، میر کھنی اور دورش میں 2 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے ،، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 ، پارا چنار میں منفی 3 ،دروش میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu