مشرقی پنجاب،کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 11 جنوری 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) مشرقی پنجاب،کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی جبکہ میرپور خاص میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، پاراچنار منفی 12،استور منفی 11، گوپس منفی 10، اسکردو ، منفی 9، کالام منفی 7اور ہنزہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu