امریکا میں سیلاب سے 3 افراد ہلاک،سینکڑوں مکانات کو نقصان

پیر 25 مئی 2015 14:13

ٹیکساس((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلا ہوما میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے3 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے اس سیلاب کی وجہ سے تین افرادہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست ٹیکساس کا شہر سان مارکو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی ادارے متاثرین کو امداد پہنچا رہے ہیں جبکہ آئندہ کئی دنوں تک موسم کے خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu