سعودی عرب ، رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

منگل 2 جون 2015 16:14

سعودی عرب ، رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت 65 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ایک ماہرِ موسمیات عبدالرحمان محمد الغامدی نے پیش گوئی کی ہے کہ سائے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جبکہ دھوپ میں تقریباً 65 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

تاہم یہ ابھی محض دعویٰ ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب تک کیلی فورنیا کی وادی موت میں 56.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔عبدالرحمان محمد الغامدی نے کہا کہ ”21 جون سے موسم گرما زمین کے شمالی نصف کرّہ میں داخل ہوجائے گا، جب سورج کی شعاعوں کا رْخ عمودی ہوگا، چنانچہ سعودی عرب کے بہت سے علاقے شدید گرمی کی زد میں ہوں گے۔‘انہوں نے کہا کہ بحرہند سے گرم اور مرطوب دباوٴ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت باہم مل کر اس دوران گرمی کے احساس میں اضافہ کردے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شدید درجہ حرارت کے اضافے میں فیکٹریوں اور کاروں سے کاربن کا اخراج جیسے دیگر عوامل بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان