گھانا میں طوفانی بارشیں اورفلنگ اسٹیشن میں دھماکہ،ہلاکتیں 200ہوگئیں،صدر کا سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان

جمعہ 5 جون 2015 12:58

آکرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء ) افریقی ملک گھانا کے فلنگ اسٹیشن میں دھماکے اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ،صدر نے سانحے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھانا میں طوفانی بارشوں اور دارالحکومت آکرہ میں فلنگ اسٹیشن پر آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 200ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ گھانا کے دارالحکومت آکرا کے فلنگ اسٹیشن میں گزشتہ شب اچانک آگ لگ گئی تھی۔

(جاری ہے)

جہاں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ آگ کے شعلوں نے قریبی دکانوں اورعمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی عمارتیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا ہے۔۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ابتدائی جائزے کے بعد یہ لگتا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر لگی۔ گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما نے تصدیق کردی ہے کہ گیس اسٹیشن پر آگ اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 200ہو گئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان