متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں آئوٹ ڈور سر گرمیوں پرپابندی عائد

تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف ،ٹھنڈے پانی کی دستیابی ،پنکھوںکا نظام فعال حالت میں رکھا جائے

جمعرات 17 اپریل 2025 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم ہدایات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں،غیر نصابی اور آئوٹ ڈور سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں تاکہ طلبہ دھوپ اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔ کلاس رومز میں پنکھوں اورہوا کے نظام کو فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ اندرونی ماحول قدرے معتدل رہے،طلبہ کو ممکنہ حد تک کور ایریاز میں رکھا جائے اور دھوپ میں لے جانے سے گریز کیا جائے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ان گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ  چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ،   محکمہ موسمیات کا انتباہ

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی