اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر سے باہر نکل آئے

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کے جھٹکے مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہا ئوالدین، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، علاوہ ازیں گلگت بلتستان، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا جبکہ زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ  چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ،   محکمہ موسمیات کا انتباہ

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی