چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

تیار فصلیں چند منٹ کی ژالہ باری میں تباہ ہو گئیں، معیشت پر براہ راست اثر پڑے گا، کاشتکارپریشان

پیر 21 اپریل 2025 17:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ خیبر پختونخوا میں موسم غیر یقینی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ چترال اور گرد و نواح میں حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری نے ایک بار پھر سرد موسم کی واپسی کی نوید دے دی ہے۔

پہاڑوں پر سفید چادر بچھ گئی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری نے مقامی زراعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔چترال کی خوبصورت کالاش ویلیز میں شدید ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات اور مختلف فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ تیار فصلیں چند منٹ کی ژالہ باری میں تباہ ہو گئیں، جس سے معیشت پر براہ راست اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مسلسل تیز بارشوں کے سبب چترال کے ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ کچھ علاقوں میں برساتی نالے سیلابی صورت حال اختیار کر چکے ہیں، جس سے مقامی افراد کو نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اور کالام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چترال کا درجہ حرارت 15 جب کہ کالام کا صرف 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو موسم بہار میں غیر معمولی ٹھنڈک کی علامت ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 39، بنوں 35 جب کہ پشاور کا 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان کے بعض مقامات پر مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور گرد و نواح میں مزید بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ  چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ،   محکمہ موسمیات کا انتباہ

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی