بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 650 کلو میٹر کے فاصلہ پر موجود

بدھ 10 جون 2015 11:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان (اشوبا) کراچی کے جنوب مغرب میں 650 کلو میٹر، گوادر کے جنوب میں430 کلو میٹر اور عمان کے مشرق میں 400 کلو میٹر کے فاصلے پرموجود ہے، بلوچستان کے ماہی گیر کل جمعرات سے اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔

تاہم بالائی خیبر پختو نخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)،بالائی فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)،قلات،مکران ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی/گرد آلود ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، ڈی آئی خان، کوئٹہ، حیدرآباد ، لاڑکانہ اورسکھر ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ژوب، قلات ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ہنزہ میں 12 ملی میٹر جبکہ پٹن 10، دیر04، کالام، ژوب، استور 03، بونجی، میرکھانی 02،خضدار اور سکردو میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 جبکہ بھکر، نور پورتھل46، کوٹ ادو، ڈی جی خان45، سبی، بنوں اور ڈی آئی خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان